۱حسن ابدال،سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم خان حلقہ این اے 49 سے ہر صورت الیکشن لڑیں گے، ڈاکٹر ملک خرم حیات

منگل 14 فروری 2023 20:00

]حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2023ء) سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم خان حلقہ این اے 49 سے ہر صورت الیکشن لڑیں گے۔ان چار سالوں میں ملک امین اسلم خان نے اپنے حلقے کی نمائندگی کا حق ادا کیا اور بغیر الیکشن لڑے حلقہ عوام سے بغیر ووٹ لئے جو ریکارڈ ترقیاتی کام ملک امین اسلم خان نے اس حلقے میں کیے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ملک خرم حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ جن سیاستدانوں نے 15 سال سے اس حلقے کو سوائے محرومیوں کے اور کچھ نہیں دیا۔ہمارا حلقہ خصوصا تحصیل حسن ابدال ابھی تک بنیادی سہولتوں سے محروم ہے صرف ان کی ذاتی انا اور ساری سیٹیں گھر میں رکھنے کی خواہش نے حلقہ عوام کو اپنی بنیادی سہولیات کے لئے دربدر پھرنے پر مجبور کیا۔۔اب حلقہ عوام ان کو بخوبی سمجھ چکی ہے۔جو غلطیاں اس حلقہ عوام نے 15 سال کی وہ غلطی اب دوبارہ نہیں کریں گے۔حلقہ عوام کی خواہش ہے کہ ملک امین اسلم صاحب اس دفعہ ضرور الیکشن لڑیں۔شرافت ایمانداری اور دیانتداری جو ملک امین اسلم صاحب کے خون میں شامل ہے اب اس علاقے کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے۔