خیبرپختونخوا کے8قومی حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لیے 74کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں ،ترجمان الیکشن کمیشن

جمعرات 16 فروری 2023 12:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2023ء) خیبرپختونخوا کے8قومی حلقوں پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں74کاغذات نامزدگی منظور،دو امیدواروں کی کاغذات نامزدگی مختلف وجوہات پر مسترد کردے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے مطابق این اے 17ہری پور سے شوکت بلال کے کاغذات نامزدگی مستردکر دے ہے، شوکت بلال نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں،این اے 43 خیبر سے عبدالرشید کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دے گئے ہے ،عبدالرشید کو سرکاری ملازمت سے سبکدوشی کے دوسال مکمل نہیں ہوئے ہیں، کاغذات نامزدگی مستردہونے کے خلاف جمعرات تک درخواستیں ٹربیونل کوجمع کرائی جاسکیں گی، اپیلوںپر سماعت 20 فروری ہوگی،فہرست23فروری کو جاری کی جائیگی ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے ،23فروری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی الاٹ کئے جائینگے،16مارچ کو 8 قومی حلقوں کے لئے پولنگ ہوگی۔