Live Updates

ةمری کی ضلعی حیثیت ختم کرنے سے متعلق نگران حکومت کا فیصلہ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کر

جمعرات 16 فروری 2023 19:35

Yراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2023ء) مری کی ضلعی حیثیت ختم کرنے سے متعلق نگران حکومت کے فیصلے کو ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں چیلنج کردیا گیا اس ضمن میں ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں باقاعدہ پٹیشن دائر کر دی گئی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب ،سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور ،چیف سیکریٹری پنجاب،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ،وزایر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری صوبائی سیکریٹری الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے حلقہ این اے 57 سے سابق ایم این اے صداقت عباسی اور صوبائی حلقہ پی پی6 سے سابق رکن اسمبلی لطاسب ستی نے وحید الدین عباسی اور محمد فرقان شبیر کے ذریعے دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی کوششوں سے تحریک انصاف کے دور حکومت میںپنجاب کی سابق حکومت نے مری کو ضلع درجہ دیا تھا اس مقصد کے لئے گزشتہ سال 14کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ خوبصورت پہاڑی سلسلے پر مشتمل ہونے کے ناطے ملکہ کوہسار مری اور کوٹلی ستیاں سیاحت میں نمایاں حیثیت رکھتے ہیں بالخصوص برفباری کے موسم میں یہاں سیاحوں کا بے پناہ رش ہوتا ہے بعد ازاں ھکومت کے خاتمے کے بعد نگران حکومت قائم کی گئی جس کا کام صرف نئے انتخابات تک انتظامی معاملات کی دیکھ بھال کرنا اور شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے لیکن موجودہ نگران حکومت نے بدنیتی سے سابقہ حکومت کے فیصلے کومعطل کر کے مری کی ضلعی حیثیت کو ڈی نوٹیفائی کر دیا اور15فروری کو ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کر کے مری کی الگ ضلعی حیثیت ختم کر کے دوبارہ ضلع راولپنڈی کی تحصیل میں تبدیل کر دیا گیا نے ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں پٹیشن دائر کر دی پٹیشن میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ چونکہ مری کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ ایک منتخب حکومت نے کیا تھا اس تناظر میں ایک نگران حکومت نہ توکوئی مستقل پالیسی وضع کر سکتی ہے نہ ہی سابقہ منتخب حکومت کی کسی پالیسی اور مستقل فیصلے کو تبدیل کر سکتی ہے جس وجہ سے نگران حکومت کا یہ اقدام مکمل طور پر غیر قانونی ہے کیونکہ نگران حکومت کو یہ نوٹیفکیشن معطل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے نگران حکومت کا کام صرف شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی معاونت ہے نگران حکومت نے اپنے اختیارات اور حدود سے تجاوز کر کے صرف سیاسی بنیادوں پر یہ فیصلہ کیا ہے پٹیشن میں استدعا کی گئی ہے کہ نگران حکومت کا یہ فیصلہ خلاف قانون قرار دے کر نگران حکومت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور نگران حکومت کو ہدایت کی جائے کہ فوری طور پنجاب میں نئے انتخابات کا انعقاد کروائی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات