اورنگزیب برکی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست فیصلہ محفوظ

جمعہ 17 فروری 2023 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2023ء) پیپلز پارٹی کے امیدوار اورنگزیب برکی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست کی سماعت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

دوران کیس کی سماعت امیدوار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے دلائل بیس لیس ہیں میں نے ووٹر لسٹ لگائی میں2019 میں ووٹر تھا اب نہیں ہوں یہ کوئی درخواست دکھا دیں جو ووٹ تبدیلی کے لیے دی ہو میں زندہ ہوں اور اسی حلقہ میں رہائش پزیر ہوں اس کلیریکل غلطی کو درست کیا جا سکتا ہے انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ این اے 126 میں ضمنی انتخاب ہو رہے ہیں پی ٹی آئی کے حماد اظہر نے اس نشست سے استعفیٰ دیا تھا اگر کاغذات نامزدگی میں لکھتے وقت غلطی ہو جائے تو غلطی درست کی جا سکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ تصدیق کنندہ کا حلقے سے تعلق نہیں ہے ہم نے اپنا تحریری جواب جمع کروا دیا ہے 2022میں تصدیق کنندہ حلقہ 130 کا رہائشی ہے قانون کے مطابق تصدیق اور تائید کنندہ کا اسی حلقہ سے ہونا ضروری ہے 2019 میں انہوں نے گھر اور پتہ تبدیل کیا انہوں نے شناختی کارڈ کو آپ گریڈ بھی کروایا سات مئی 2022 کو تصدیق کنندہ نے ووٹ تبدیل کروایا شناختی کارڈز اور ووٹر تبدیلی کے لیے اشتہار جاری کیے جاتے ہیں