پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر ِاہتمام ممبر شپ کیمپ کا انعقاد

پیر 20 فروری 2023 17:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2023ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے کارکنوں نے 49 ٹیل پر ممبر شپ کیمپ لگایااور شہریوں کوپی ایم ایم ایل میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ کیمپ کی نگرانی اُمیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 84 رائے منیر احمد کھرل، اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی76 چوہدری زبیر ظفر بھلی اور صدر مرکزی مسلم لیگ یوتھ سرگودھا رانا زاہد نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رانازاہد کا کہنا تھا کہ مسلمانان ِبرصغیر کی شب و روز جدوجہد، قربانیوں، ہجرتوں اور شہادتوں کے صلہ میں پاکستان کی صورت میں عظیم ملک ہمیں اللہ نے عطاء کیا، اس خطہ ہائے ارض کو ایمان و عمل، عدل و انصاف، فرائض و تعلیم و تربیت، خدمت ِخلق اور ایثار وفا سے سرشار ایک اسلامی فلاحی، نظریاتی مملکت بن کر اُبھرنا ہے اس کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا باقی ہے، پاکستان کے عوامی مسائل سے آگاہ قیادت اور کارکنان ملک بھر میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نام سے میدان ِعمل میں اُتر چکے ہیں۔

آئندہ الیکشن میں پورے پاکستان سے میز کرسی کے نشان سے ایم ایم ایل کے اُمیدواران حصہ لیں گے۔اُنہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ خدمت کے بہت سے کام کر رہی ہے، جن میں طبی سہولیات، لنگر خانے و دیگر کام شامل ہے۔