تمباکو مصنوعات پر حالیہ ٹیکسز سے نہ صرف ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، شارق محمود خان

منگل 21 فروری 2023 17:59

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2023ء) تمباکو مصنوعات پر حالیہ ٹیکسز سے نہ صرف ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ نوجوانوں میں تمباکو نوشی کے بڑھتے ہوئے رحجان کو قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار تمباکو نوشی کے خلاف کام کرنے والی تنظیم کرومیٹک کے سی ای او شارق محمود خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

شارق محمود خان نے تمباکو مصنوعات پر ٹیکسز کے نفاز کو یقینی بنانے کے لئے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کو سراہنے کے ساتھ، تمباکو مصنوعات پر ٹیکسز عائد کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت سگریٹ کے متبادل کے طور پر مارکیٹ میں دستیاب دیگر مصنوعات کو روکنے کے لئے بھی موثر قانون سازی کرے گی تاکہ نوجوانوں کو سگریٹ سمیت تمباکو کی دیگر مصنوعات کے ناسور سے دور کرکے ان کے مستقبل کو روشن اور محفوظ بنایا جا سکے۔\378

متعلقہ عنوان :