الخدمت فا ؤنڈیشن ناصرف پاکستان بلکہ ترکیہ اور شام کے حالیہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے،منظر مسعود خٹک

منگل 21 فروری 2023 21:44

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2023ء) الخدمت فا ؤنڈیشن ناصرف پاکستان بلکہ ترکیہ اور شام کے حالیہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے ۔

(جاری ہے)

جہاں ضلع بھر میں الخدمت الخدمت فا ؤنڈیشن اور جماعت اسلامی نے ریلیف کا کام جاری رکھا ہوا ہے تو وہاں پر جماعت اسلامی پروآ نے بھی مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے متاثرین کے ریلیف کیلئے پروآ سے ایک لاکھ دو ہزار 395روپے کے عطیات جمع کرکے گزشتہ روز الخدمت فا ؤنڈیشن کے ضلعی صدر منظر مسعود خٹک کے حوالے کردیئے یہ عطیات ترکیہ اور شام کے زلزلہ کے متاثرین میں ریلیف کے کاموں میں استعمال کئے جائینگے۔

الخدمت فا ؤنڈیشن کے ضلعی صدر مظر مسعود خٹک نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن مشکل کی ہر گھڑی میں کام کررہی ہے ' پاکستان میں سیلاب ہو یا پھر کوئی بھی ناگہانی آفت ہو الخدمت فا ؤنڈیشن نے ہمیشہ امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاہے 'ترکیہ اور شام کے مسلمانوں پر زلزلہ کی صورت میں آنیوالی صورت میں آفت میں بھی الخدمت الخدمت فا ؤنڈیشن متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔\378