ہرشخص مہنگائی اوربے روزگای سے پریشان ہے،محمدسلیم عطاری

بدھ 22 فروری 2023 18:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2023ء) انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے کہاکہ یہ بات سمجھ سے بالاترہے کہ ایک طرف توحکمران عوامی نمائندہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اس کے برعکس دوسری جانب لوگوں کی زندگیوں کو مشکل سے مشکل تر بنانے کے لئے ہرتھوڑے دن بعد پیڑولیم مصنوعات،گیس،بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی زندگی اجیرن کردی جاتی ہے جوکہ افسوس ناک طرز عمل ہے آٹے کے حصول کیلئے عوام کو لمبی لمبی لائینوں میں لگناپڑتاہے،سہولت بازارمیں بھی سستی اشیاء میسر نہیں تمام سہولتیں عوام سے چھین لی گئی ہیں ،یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان ہے، چینی،گھی، آٹا،چاول عوام کے لیے مہنگا کرنا قابل مذمت ہے۔

محمدسلیم عطاری نے کہاکہ برسراقتدارمیں آنے سے پہلے بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کو تحمل سے سوچنا چاہیے کہ انہوںنے عوام کیلئے کیاسہولت دی، وعدوں پر کتنا عمل کیا،کوئی ایسااقدام کیاجس سے عوام خوش ہو،ہرکوئی مہنگائی اوربے روزگای سے پریشان ہے۔

(جاری ہے)

محمدسلیم عطاری نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کیلئے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیاکہاکہ موثر حکمت عملی بنائی جائے،تاکہ عوام کوغربت اور بے روزگاری سے نجات حاصل ہو وہ سیاسی کارکنان سے گفتگوکررہے تھے ۔