جاوید اختر کو پاکستانی ویزہ کس نے جاری کیا؟
پاکستان کیلئے اتنی نفرت تھی تو یہاں نہ آتے ،مہمان کی عزت کرنا اچھی بات ہے لیکن کبھی بھی کسی کو اتنی عزت نہ دیں کہ آپ کی اپنی عزت متاثر ہو، شوبز شخصیات جاوید اختر پر پھٹ پڑیں
بدھ 22 فروری 2023 21:51
(جاری ہے)
انہوں نے لکھا کہ اب جاوید اختر پاکستان میں آکر ممبئی میں 26نومبر کو ہونے والے حملوں کے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں ۔
انہوں نے سوال کیا کہ جاوید اختر کو پاکستانی ویزہ کس نے جاری کیا ۔پاکستانی اداکار اعجاز اسلم نے جاویداختر کی گفتگو سے متعلق ایک انسٹا اسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ کیا آپ کو مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالنے سے اعتراض ہی اگر آپ کو پاکستان سے اتنی نفرت ہے تو آپ کو یہاں نہیں آنا چاہیے تھا، ہم پھر بھی آپ کو باحفاظت طریقے واپس جانے دیتے ہیں، یہی آپ کی بے عقلی کیلئے ہمارا جواب ہے۔دوسری جانب سینئر اداکارہ ریشم نے بھی جاوید اختر کے پاکستانیوں سے متعلق دیے گئے بیان کی سخت مذمت کی ۔ریشم نے اپنی انسٹااسٹوری میں لکھا کہ سب سے پہلے اپنا وطن عزیز ہے، مجھے ہرگز علم نہ تھا کہ جاوید اختر نے فیض فیسٹیول سیشن میں میرے ملک کے بارے میں جو باتیں کیں ، میں ان کہے ہوئے الفاظ کی مذمت کرتی ہوں ، ہم روایات کی پاسداری کرتے ہوئے مہمان کو رب کی رحمت سمجھتے ہیں مگر پاکستان کو دل جاں سے عزیز رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ریشم کی جانب سے جاوید اختر کی پاکستان آمد پر ان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا تھا۔اداکارہ صبور علی نے بھی جاوید اختر کے بیان کی مذمت کی اور ساتھ ہی انہوں نے فیسٹیول کے تماشائیوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، جنہوں نے بھارتی نغمہ نگار کی باتوں پر تالیاں بجائی تھیں۔صبور علی نے لکھا کہ ایک شخص پاکستان آکر پاکستان کے خلاف ہی باتیں کرتا ہے اور لوگ ان کی باتوں پر تالیاں بجا کر ان کے قدموں میں بیٹھ جاتے ہیں، اس سے بڑھ کر اور کیا شرمندگی کی بات ہوگی۔ساتھ ہی اداکارہ نے شکوہ کیا کہ نام نہاد پڑھے لکھے لوگ اپنے فنکاروں کی عزت نہیں کرتے، انہیں اپنے فنکار نظر نہیں آتے۔اداکارہ، ماڈل و میزبان انوشے اشرف نے بھی جاوید اختر کے بیان کی مذمت کی اور اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ مہمان کی عزت کرنا اچھی بات ہے لیکن کبھی بھی کسی کو اتنی عزت نہ دیں کہ آپ کی اپنی عزت متاثر ہو۔انہوں نے شکوہ کیا کہ بعض افراد نے جاوید اختر کی خوشامد کرنے میں کوئی کثر نہ چھوڑی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ 18 مئی کو منائی جائے گی
-
بتیاں بجھائی رکھ دی، دلجیت نے مداحوں ہی نہیں شازیہ منظورکا دل بھی جیت لیا
-
حازم بنگوار کا ان کے لباس پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب
-
سلمان خان کی زندگی بخشنے کیلئے لارنس بشنوئی نے بڑی شرط رکھ دی
-
بالی وڈ سٹار کیون مائیکل کا لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ، پاکستان کی ثقافت میں دلچسپی کا اظہار
-
سیف علی خان نے بازو سے کرینہ کے نام کا ٹیٹو ہٹا دیا
-
دلجیت دوسانجھ نے شازیہ منظورکا مشہورپنجابی گانا گایا، ویڈیووائرل
-
معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
نورجہاں کی صاحبزادی ظل ہما کی دسویں برسی(کل)منائی جائے گی
-
شادی کے 10منٹ بعد ہی پتا چل گیا تھا غلط انسان سے شادی ہوئی،نادیہ کا پہلی شادی سے متعلق انکشاف
-
فلم اسٹارز کے ساتھ لوگوں کا سیٹ پرجانا وسائل کا زیاں ہے، فرح خان
-
سلمان خان کی جان بخشنے کیلئے گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے اہم شرط رکھ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.