خطہ کشمیر کی عظیم قدیمی درس گاہ جامع غوثیہ رضویہ مظفرآباد کے زیر اہتمام تقریب ختم بخاری شریف جلسہ ودستار و عرس

جمعہ 24 فروری 2023 17:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2023ء) خطہ کشمیر کی عظیم قدیمی درس گاہ جامع غوثیہ رضویہ مظفرآباد کے زیر اہتمام تقریب ختم بخاری شریف جلسہ ودستار و عرس حضرت پیر سید نور بادشاہ گیلانی قادری 2فاضلین ماجد صدیقی،اور 8 حفاظ کی دستاربندی کی گئی اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی صاحبزادہ حبیب الرحمان چشتی،قاہد القرا قاری محمد علی اکبر نعیمی مفتی اہلسنت سید ریاض حسین شاہ کاظمی سید امتیاز احمد صدیقی چیئرمین علمائے ومشائخ کونسل،قاضی پروفیسر ابراھیم مولانا منظور حسین قادری،قاضی فعد چشتی مفتی قاضی واحد چشتی عتیق احمد رضا،وجید علمائے کرام کی بھرپور شرکت اس نورانی محفل میں ختم قرآن پڑا گیا نعت خوانی کی گئی ادارہ ہزا سے فارغ ہونے والے علماء کرام اور حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی طلبہ نے تکمیل حفظ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس گراں قدر کامیابی پر جید علماء سرپرست اعلیٰ جامع غوثیہ رضویہ سید پیر نزیر حسین گیلانی اور ان کے فرزند سید عدیل گیلانی اور جملہ علمائے کرام اور جید قراء کرام، طلبہ اور ان کے والدین کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں اس موقع پر فاضل کی سند حاصل کرنے والوں قرآن مجید حفظ کرنے والے طلبہ کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈال کر مبارک دی گئی اور تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ وہ والدین خوش نصیب ہیں جن کے بچوں نے قرآن مجید کو اپنے سینوں میں محفوظ کرلیا یہ بچے کل قیامت والے دن اپنے والدین کوساتھ لیکر جنت میں جائیں گے اس سے بڑی سعادت اور کیا ہوگی انھوں نے کہا کہ سرپرست اعلیٰ سید نزیر حسین گیلانی کی دین کے حوالے سے بے پناہ خدمات ہیں اور مبارک باد کے مستحق ہیں اس مہنگائی کے دور میں بھی انھوں نے دین کی خدمت جاری رکھی ہوئی ہے یہ قدیمی دینی درسگاہ ہے جو بچوں کو دین کی دولت سے مالامال کررہے ہیں ان کی کاوشوں سے آج یہ ادارہ دین کی تعلیم سے بچوں کو آراستہ کررہا ہیاللہ رب العزت اس خوبصورت ادارے کو سدا ترقی کی راہ پر دوام بخشے۔

اس موقع پر بچوں کے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی زکر آللہ ھو اور درودوسلام کی صداؤں سے مدرسہ غوثیہ،رضویہ گونج اٹھا تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی،کشمیر کی آزادی اور مسلح افواج پاکستان کی مضبوطی اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔