ہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں پنجاب کے 27 قومی اسمبلی حلقوں میں جاری کردہ انتخابی شیڈول معطل کرنے کا اعلامیہ جاری

جمعہ 24 فروری 2023 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2023ء) الیکشن کمیشن نے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے ہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں پنجاب کے 27 قومی اسمبلی حلقوں میں جاری کردہ انتخابی شیڈول معطل کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52،53،54 جو کہ اسلام آباد کی حدود میں واقع ہیں؛ وہاں انتخابی سرگرمیاں جاری رہیں گی اور. 16 مارچ کو ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا جائے گا۔اسلام آباد کے مذکورہ حلقہ جات پر لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ لاگو نہیں ہوتا۔