Live Updates

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کردیا

این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108، این اے 118 ننکانہ اور این اے 239 کراچی سے عمران خان کی نشست خالی قرار

جمعہ 24 فروری 2023 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2023ء) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کردیا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور سے عمران خان کی نشست خالی قرار دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

س کے علاوہ این اے 108، این اے 118 ننکانہ اور این اے 239 کراچی سے عمران خان کی نشست خالی قرار دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عمران خان این اے 45 کرم سے رکن قومی اسمبلی رہیں گے۔خیال رہے کہ 16 اکتوبر 2022 کو عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں امیدوار تھے اور انہوں نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بعد ازاں این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں بھی عمران خان کامیاب ہوئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات