جوہرآباد،وادی سون کے گاؤں کفری میں خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل

ہفتہ 25 فروری 2023 13:00

جوھرابادنمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2023ء) وادئ سون کے موضع کفری میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا۔وادئ سون تحصیل نوشہرہ کے موضع صدیق آباد(کفری) میں ملزم شکیل احمد نےاپنی بیوی منزہ کو تیس بور پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ملزم کا اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا رہتا تھا اور اسے مقتولہ کے کردار پر شبہ تھا جس کی وجہ سے ملزم نے والدعزیز احمد کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ نوشہرہ نے لڑکی کے والد خداداد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔\378