علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار کیلئے مختلف ڈگریوں و ڈپلوں میں داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا،ترجمان

جمعرات 2 مارچ 2023 18:10

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار کیلئے مختلف ڈگریوں و ڈپلوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2023ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار2023فیز2میں پیش کئے گئے ایسو سی ایٹ ڈگری بی اے/بی کام، بی بی اے، بی ایس اڑھائی سالہ متبادل ایم اے/ایم ایس سی اور بی ایس چار سالہ ٹیچر ٹریننگ،بی ایڈ پروگراموں کے علاوہ پوسٹ گریجوایٹ ڈپلوماز اور شارٹ کورسزمیں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 18اپریل مقرر کر دی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے داخلوں کی تاریخ میں 7مارچ تک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ توسیع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاری طلبہ رجسٹریشن بذریعہ سی ایم ایس آن لائن 21مارچتک لیٹ فیس چارجز کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں جبکہ مزید معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر 04299333578 سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :