
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جشن بہاراں میں 3روزہ نیزہ بازی چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا
عمر جمشید
پیر 6 مارچ 2023
12:41

(جاری ہے)
گھڑ سواروں کی قطاریں للکارتی ہوئی جب جنگی انداز سے نشانہ بازی کی چابک دستی دیکھاتیں تو شائقین ان کے حوصلے بڑھاتے رہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا زرعی ترقی اور دیہی ثقافت کے فروغ کیلئے کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کو ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ زرعی سائنسدانوں کو فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لانی ہونگی تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو احسن انداز میں پورا کرنے کے ساتھ ساتھ تخفیفِ غربت کو بھی ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلہ جات نہ صرف دیہی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہماری نوجوان نسل کو دیہی قدیم روایات سے بھی جوڑے رکھتے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ جشن بہاراں تقریبات کا مقصد زرعی سائنسدانوں، کاشتکاروں اور انڈسٹری کے مابین مربوط روابط استوار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اس قسم کی صحتمندانہ سر گرمیوں کی طرف راغب کرانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیزہ بازی جہاں ہمیں قدیم حربی ثقافت سے منسلک کرتی ہے وہاں اس کھیل میں حصہ لینے والے پر جوش جوانوں میں توازن اور مقصدیت کی لگن پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 06 مارچ (آج) زرعی یونیورسٹی میں D-8 (ڈی۔ایٹ) بین الاقوامی کانفرنس برائے فوڈ سیکیورٹی کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جس میں بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائیجیریا اور ترکیہ سے ماہرین شرکت کر رہے ہیں تاکہ ڈی ایٹ ممالک میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے حکمتِ عملی ترتیب دی جا سکے۔ نیزہ بازی کے مقابلہ جات کا انعقادزرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے ایکوسٹرین فیڈریشن کے اشتراک سے کیا گیاچیمپئین شپ کا فائنل 07 مارچ کو منعقد کیا جائیگا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی میڈیا،چیلنجز اور حکمت عملی پر سیمینار کا انعقاد
-
اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز
-
پنجا ب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے سے قبل طلبہ کا تھیلیسیمیا سمیت جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار
-
وائس چانسلرنے ہیلی کالج آف کامرس میں 250 کلو واٹ سولر سسٹم کا افتتاح کردیا
-
انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیرانتظام انٹرنیٹ (فرسٹ اینول) کے امتحانات 29 اپریل سے شروع ہوں گے
-
کراچی میں 28اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ
-
دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے روسی زبان کا کورس شروع کردیا
-
میٹرک بورڈ کراچی کی ٹیم کا میڈیا کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ
-
پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز خالی، غیر قانونی قابضین کو سامان واپس کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2روزہ آٹھویں عالمی کانفرنس اختتام پذیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.