Live Updates

سابق چیف ثاقب نثار کا واٹس ایپ نہیں کردار ہیک ہوا ہے، اسلم غوری

عزت و احترام نام سے ناواقف ثاقب نثار اپنے دور میں لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کرتا رہا، ترجمان جے یو آئی

منگل 7 مارچ 2023 18:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2023ء) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے واٹس ایپ ہیک ہونے پر ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ سابق چیف ثاقب نثار کا واٹس ایپ نہیں کردار ہیک ہوا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ ثاقب نثار کے دعوں میں کردار میں تضاد ، معلوم نہیں ایسے لوگ کیسے اتنے بڑے عہدوں پر پہنچ کر ان عہدوں کی تذلیل کا باعث بن جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ ثاقب نثار کو اپنے بچوں کی فکر ہے لیکن پاکستان کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عزت و احترام نام سے ناواقف ثاقب نثار اپنے دور میں لوگوں کی عزتوں سے کھلواڑ کرتا رہا۔اسلم غوری نے کہاکہ ملکی تباہی میں ثاقب نثار مکمل ذمہ دار ہے۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ اقتدار کے چند سالوں میں ثاقب نثار فرعون بنا رہا۔اسلم غوری نے کہاکہ ثاقب نثار آج بھی عمران نیازی کا سہولت کار ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات