
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق
منگل 7 مارچ 2023 22:20
(جاری ہے)
وزیر اعظم نے ملک میں پولیو کے خاتمے کے لئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور ان کی ٹیم کی ان تھک کوششوں سے بل گیٹس کو آگاہ کرتے ہوئے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے تعاون کے تمام جاری شعبوں میں فاؤنڈیشن کے ساتھ نتیجہ خیز شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ملک میں پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے 2022 میں پولیو کے نئے کیسز کی رپورٹنگ پر تشویش کا اظہار کیا تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ستمبر 2022 سے پولیو کیسز میں وقفہ آیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے حکومت کے زیرقیادت دیگر پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا جن میں بی ایم جی ایف کی مدد سے غذائی قلت اور سٹنٹنگ، حفاظتی ٹیکوں کی ضروری خدمات، مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے راست اور قومی بچت پروگرام کی ڈیجیٹلائزیشن شامل ہیں۔ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب جس نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی وجہ سے پولیو کے قطرے پلانے کی جاری کوششوں کو بری طرح متاثر کیا تھا کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت خصوصی ایمرجنسی رسپانس پلان کو فعال طور پر نافذ کر رہی ہے اور اس کی موافقت جاری رکھے گی۔ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پولیو کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کے لئے مسلسل تعاون کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔مزید اہم خبریں
-
مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی پر درخواستوں‘ سنی اتحاد کے وکیل فیصل صدیقی کا آئینی بینچ پراعتراض
-
انڈیا کے ساتھ حالیہ لڑائی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا.وزیرخزانہ
-
نور مقدم قتل کیس: اپیلوں کی سماعت ‘ مجرم ظاہر جعفر کے وکیل نے مزید دستاویزات جمع کروانے کیلئے مہلت مانگ لی
-
جرمنی: دائیں بازو کے انتہا پسند ’رائش برگر‘ گروپ پر پابندی عائد
-
چیئرمین سینیٹ کی کریملن، ماسکو روس میں روسی فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
برآمدات پرمبنی ترقی ہی واحد راستہ ہے، وزیرخزانہ
-
ڈاکٹرمصدق ملک سے نیپالی سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال
-
قوم ملکی سلامتی کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج اور پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، صدرمملکت
-
بھارت عالمی دہشتگرد، امریکا، کینیڈا اورپاکستان میں دہشتگردی کے شواہد ہیں، خواجہ آصف
-
بھارت کے پاس پانی روکنیکی صلاحیت ہی نہیں، عطااللہ تارڑ
-
وزیرِاعظم کا معرکہ حق کے شہدا کو خراج عقیدت، ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین
-
وزیرِاعظم کی ایف بی آر کے آمدن کے اہداف کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن ہونے پر حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.