خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

جمعرات 9 مارچ 2023 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2023ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر الیکشن 30 اپریل کو ہوں گے، انتخابی حلقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور شامل ہیں۔انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدوار 12 سے 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے جبکہ 6 اپریل 2023ء کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔