الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور سے محسن لغاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ہفتہ 11 مارچ 2023 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2023ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور سے محسن لغاری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے ہفتہ کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس حلقہ سے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد محسن لغاری 91 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے۔ان کے قریب ترین حریف مسلم لیگ ن کے سردار عمار احمد خان لغاری رہے۔