پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جیل کے اسیران کیلئے 5روزہ سکرینگ کیمپ کا آغاز

پیر 13 مارچ 2023 21:06

پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جیل کے اسیران کیلئے ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2023ء) حکومت ِپنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت اور پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کے باہمی اشتراک سے ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا کے اسیران کیلئے پانچ روزہ سکرینگ کیمپ کا آغاز ہو گیاہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈکوارٹر)ارشد احمد وٹو نے کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جیل حکام اور محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کیمپ کے دوران ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا کے 12سو اسیران کے مکمل سکرینگ او رمعائنہ کیاجائیگا۔ اسیران کا شوگر لیول، بلڈ پریشر،ٹمپریچر، ہیپاٹائٹس سی اور بی، ایم آئی وی سمیت دیگر ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ اگر کسی مریض میں ہیپاٹائٹس پازیٹوزآیا تو اس کی مکمل ویکسین کی جائیگی۔اسکے علاوہ اس کیمپ میں مریضوں کی ٹی بی کی سکرینگ بھی کی جائیگی او رایسے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیگی۔ سکرینگ کیمپ 17 مارچ تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :