Live Updates

جوڈیشنل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس کی سماعت20 مارچ تک ملتوی کر دی

پیر 13 مارچ 2023 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2023ء) اسلام آباد کے جوڈیشنل کمپلیس میں توڑ پھوڑ کیس کا معاملہ،عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کے سامنے ایف آر پڑھ سنائی کہ ہجوم نے گیٹ توڑنے کی کوشش کی اور آتشی اسلحہ لہرایا،،وکیل صفائی نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرنے کی استدعا کر دی ۔پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج جواد عباس حسن نے کی، دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کے روبرو ایف آئی آر پڑھ کر سنائی ، بابر اعوان نے دلائل میں مزید کہا کہ بائیس کروڑ عوام میں ایک اسسٹنٹ کمشنر ہی ایک محب وطن ہے پبلک انٹری گیٹ کی الگ سکیورٹی ہے،،اس دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عمارت عدالت کہلائے گی یا عمارت میں موجود ججز اور وکلاء اور سائلین کی موجودگی عدالت کہلائے گی، بابر اعوں نے کہا کہ ججز کے پاس اختیار ہے کہ کیس سنیں اور فیصلہ دیں۔

(جاری ہے)

عمارت عدالت میں فرق ہے اس دوران مرحوم پرویز مشرف کا بھی ذکر کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پرویز مشرف نے نادرا جیسے زبردست ادارے بنائے ،حکومت کو بھی ایسے ہی ادارے پسند ہیں روزانہ ایک مقدمہ درج کیا جاتا ہے، اس دوران وکیل صفائی کی جانب سے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا ہائیکورٹ کے اندر بھی ہجوم داخل ہوا سرکاری وکیل نے کہا کہ نہیں ہائیکورٹ کے اندر ہجوم داخل نہیں ہوا عدالت نے کیس کی مزید سماعت بیس مارچ تک ملتوی کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات