ي*قومی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی آج آخری تاریخ

پیر 13 مارچ 2023 20:05

۳پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2023ء) خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر 30 اپریل 2023 کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی آج 14 مارچ بروز منگل آخری تاریخ ہے۔ان حلقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور شامل ہیں۔شیڈول کے مطابق،15 مارچ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست شائع اور 22 مارچ تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 27 مارچ تک *متعلقہ ایپلیٹ ٹرائیبونل کے پاس* جمع کرائے جاسکیں گی۔ *ایپلیٹ ٹرائیبونل کی جانب سی* ان اپیلوں پر فیصلہ 3 اپریل تک کیا جائیگا۔4 اپریل کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔ 5 اپریل *تک* کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ 6 اپریل 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے۔ جبکہ پولنگ 30 اپریل 2023 کو ہوگی۔این اے 31 پشاور کے لئے اب تک 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔ جن میں ۹شوکت علی نے دو، ضیائاللہ آفریدی اور تحریک لبیک پاکستان سے سید شکیل علی شاہ نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے۔