محکمہ صحت پنجاب کا جہلم ڈسٹرکٹ جیل میں میڈیکل کیمپ قائم۔ تمام قیدیوں کے ہیپاٹائٹس بی، سی، ایڈز اور ٹی بی ٹیسٹ ہوں گے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 14 مارچ 2023 13:58

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2023ء) محکمہ صحت پنجاب کا جہلم ڈسٹرکٹ جیل میں میڈیکل کیمپ قائم۔ تمام قیدیوں کے ہیپاٹائٹس بی، سی، ایڈز اور ٹی بی ٹیسٹ ہوں گے، سی او ہیلتھ اور سپرٹنڈنٹ جیل نے میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

جہلم جیل میں قیدیوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہمی کے لیے محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر ایک میڈیکل و سکریننگ کمیپ لگا دیا گیا ہے جس کا افتتاح سی او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم  اور سپرٹنڈنٹ جیل حسن مجتبیٰ نے کیا اس موقع پر ڈپٹی سپرٹنڈنٹ عمران بٹ، تصور اقبال اور محکمہ صحت کی ٹیم موجود تھی جیل سپرنٹینڈنٹ نے بتایا کہ قیدیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے یہ کمیپ اہم کردار ادا کرے گا محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ کیمپ کے دوران ہیپاٹائٹس بی،سی، ایڈز، ٹی بی کی مکمل سکریننگ کی جائے گی اور تمام قیدیوں کے ٹیسٹ مکمل ہونے تک کیمپ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :