خیبرپختونخوا میں 30 اپریل کو ہونیوالے ضمنی انتخابات اور استعفوں کی منظوری کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

منگل 14 مارچ 2023 17:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2023ء) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں 30 اپریل کو ہونیوالے ضمنی انتخابات اور استعفوں کی منظوری کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 30 اپریل کو این اے 22 مردان،این اے 24 چارسدہ اور این ای31 پشاور پر انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا،عام انتخابات سے 120 دن پہلے الیکشن نہیں ہو سکتے،حکومت نے اگر انتخابات کروانے ہوتے تو 120 روز کے اندر تاریخ دیتی۔

(جاری ہے)

30 اپریل کو انتخابات کرانا آئین کے آرٹیکل 124 کی خلاف ورزی ہے،ضمنی انتخابات سے نہ صرف پیسہ ضائع ہو گا بلکہ آئین سے انحراف بھی ہو گا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے ارکان نے سپیکر کی جانب سے استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواست دائر کر دی ہے،درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ سپیکر نے غیرقانونی طور پر استعفیٰ منظور کئے، پی ٹی آئی ارکان نے بیرسٹر گوہر خان کی وساطت سے درخواست دائر کی،درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایاگیاہے۔