ًاین ای ڈی یونی ورسٹی کے ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسٹنٹس کے زیرِاہتمام خواتین کے لیے سیمینار کا انعقاد

5 عورت کو ہر دور میں چیلنجز کا سامنا رہا ہے تو معاملات کو لیگل فریم ورک میں لاتے ہوئے پالیسیاں بنائی گئی ہیں اور ان پر اطلاق کی کوشش جاری ہے، شرمیلا فاروقی

منگل 14 مارچ 2023 20:00

Gکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2023ء) این ای ڈی یونی ورسٹی کے ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسٹنٹس کے زیرِاہتمام خواتین کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں رکن صوبائی اسمبلی سندھ شرمیلا فاروقی، پاکستان ویمن فاؤنڈیشن فار پیس کی چیئرپرسن نرگس وہاب رحمان، حصار فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سیمی کمال سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ عورت کو ہر دور میں چیلنجز کا سامنا رہا ہے تو معاملات کو لیگل فریم ورک میں لاتے ہوئے پالیسیاں بنائی گئی ہیں اور ان پر اطلاق کی کوشش جاری ہے۔انکا کہنا تھا کہ آج کی عورت اپنے لیے اسٹینڈ لیتی ہے،ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ عورت کی اپنی شناخت ہے، جسے وہ منوارہی ہے۔

(جاری ہے)

نرگس وہاب اور سیمیں کمال کا کہنا تھا کہ مرد حوصلہ افزائی کرے تو معاشرہ جلد بہتر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ کی حوصلہ افزائی سے بی بی خدیجہ الکبری نے شادی کے بعد بھی تجارت جاری رکھی۔ جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق مقررین نے مرد و عورت کی یکساں تعلیم و تربیت کو لازمی قرار دیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ اگر حالات کو تبدیل کرنا ہے تو ہر فورم پر عورت کے مسائل کو اٴْٹھانا مرد و عورت کی مشترکہ ذمّے داری ہے۔

مزید زور دیا کہ تعلیمی اداروں کو معاشرتی بہتری کا پلیٹ فارم سمجھ کر استعمال کرنا جلد نتائج دیتا ہے۔ ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معاشرے کی درست سمت میں رہنمائی کی دور جدید میں بہت ضرورت ہی