خیبر پختونخوا میں ضمنی انتخابات کے لئےامیدواروں کی فہرست جاری

بدھ 15 مارچ 2023 23:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2023ء) خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں پر 30 اپریل 2023 کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی فہرست یعنی فارم 31 جاری کردی گئی۔ کل یعنی 14 مارچ بروز منگل آخری تاریخ تھی۔ان حلقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق 22 مارچ تک ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 27 مارچ تک متعلقہ ایپلیٹ ٹریبونل کے پاس جمع کرائے جاسکیں گی۔ ایپلیٹ ٹرائیبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلہ 3 اپریل تک کیا جائیگا4 اپریل کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔ 5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ 6 اپریل 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے۔ جبکہ پولنگ 30 اپریل 2023 کو ہوگی۔