پتوکی:صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں میدان سج گیا، مجموعی طور پر 80 کے قریب امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

جمعہ 17 مارچ 2023 20:14

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2023ء) تحصیل پتوکی میں صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں میدان سج گیا،نجموعی طور پر 80 کے قریب امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات میںصوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی180,181,182 میں اصل مقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان ہیہو گا صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 180 میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پیر مختار احمد،مسلم لیگ ن کے امیدوار محمود انور چوہدری، اور مرکزی انجمن تاجراں ضلع قصور کے صدر رانا ممتاز علی خاں جو آزاد امیدوار کی حیثیت میں موجود ہیں ان تینوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 181میں پاکستان مسلم لیگ ن کو امیدوار نوجوان راہنما رانا سکندر حیات خاں اور پاکستان تھریک انساف کے امیدوار سردار محمد آصف نکئی سابق وزیر مواصلات کے درمیاں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 182میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں اور پی ٹی آئی کے امیدوار سابق ڈی آئی جی رانا محمد اسلم خاں کے درمیان ہو گا،دوسری طرف تینوں حلقوں کے ریٹرنگ افسران کی طرف سے پولنگ اسٹیشن کو حتمی شکل دی جا رہی ہی