
ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ، 45.64 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
حالیہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید 0.96 فیصد اضافہ ہوا ہے، رپورٹ حالیہ ہفتے ملک میں 28اشیائے ضروریہ مہنگی ،11سستی ہوئیں جبکہ 12کی قیمتیں مستحکم ر ہیں
جمعہ 17 مارچ 2023 23:31
(جاری ہے)
پیاز،چکن،لہسن،انڈے،ایل پی جی ،دال ماش،دال چنا،دال مسور اوردال مونگ پر مشتمل8 اشیا سستی ہوئی ہیں۔
14 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر18.06فیصد،چائے کی پتی9.26، آلو 4.52،چینی2.70،کوکنگ آئل 1.20،آٹا2.40، پٹرول 1.84 ،ڈیزل4.65 فیصدمہنگا ہوا جبکہ چکن5.97فیصد،لہسن5.73،دال مونگ0.84،دال مسور2.27 ،انڈی2.26 ، ایل پی جی1.90 ،دال چنا1.24 ، دال ماش1.08 اورایل پی جی1.90 فیصد سستی ہوئی ۔حساس قیمتوں کے اعشاریہ(ایس پی آئی)کے لحاظ سے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ملک میں مہنگائی کی شرح47.97فیصد رہی ۔ سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں41.32فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے 44.23فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ والے طبقے کیلئے 44.51فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے والے طبقے کیلئے 45.04فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 47.997فیصدرہی ہے۔جن 28اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں آلو،چینی ،ٹماٹر،آٹا،بیف،کوکنگ آئل ،گڑ،انرجی سیور،چائے،ماچس،چاول ،کھلا تازہ دودھ،دہی اور پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں ۔جن11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ان میں پیاز،چکن،لہسن،انڈے،ایل پی جی ،دال ماش،دال چنا،دال مسور اوردال مونگ پر مشتمل اشیا شامل ہیں البتہ 12اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
مودی کا خطاب عندیہ دے رہا ہے دشمن نے شکست کو قبول نہیں کیا ،کوئی ایڈونچر کر سکتا ہے، مسرت چیمہ
-
مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سرداربیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
-
پاکستان کے سابق صدرجنرل ایوب خان کا 118 واں یوم پیدائش 14مئی کو منایا جائے گا
-
بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کن پراپیگنڈا کیا ، عالمی نشریاتی ادارہ
-
رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے،اسحاق ڈار
-
بھارتی وزیراعظم قوم سے خطاب کے دوران آف کلر نظر آئے
-
مودی کے رافیل طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے،مصدق ملک
-
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 1300کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
-
حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کی نجکاری کا اعلان
-
بھارت کی جانب سے طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف ،رافیل بنانیوالی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
-
لاہور‘ بیوی اوربیٹی کے سرکے بال کاٹنے والا شخص گرفتار
-
افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،خرم نوازگنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.