ڈیرہ اسماعیل خان،گومل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر حافظ صلاح الدین مشہور زمانہ جنسی سکینڈل کے مقدمہ میں باعزت بری

جمعہ 17 مارچ 2023 23:34

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2023ء) جوڈیشل مجسٹریٹ 1 ڈیرہ مظہر علی خان نے گومل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر حافظ صلاح الدین کو مشہور زمانہ جنسی سکینڈل کے مقدمہ میں جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین کی جانب سے اصغر بلوچ ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی ۔پولیس ذرائع کے مطابق گومل یونیورسٹی میں اسٹنگ آپریشن کے دوران طالبات اورخواتین کا جنسی استحصال کرنے اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں پروفیسر صلاح الدین کے خلاف تھانہ کینٹ ڈیرہ میں30 اپریل سال 2020 کو مقدمہ درج کیاگیا تھا۔\378

متعلقہ عنوان :