زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت پشاور میں سیمینار

جمعہ 17 مارچ 2023 23:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2023ء) زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گنے، گندم اور تیل دار اجناس کی ٹیکنالوجی پیداوارکے حوالے سے محکمہ زراعت توسیع ضلع پشاور کی جانب سے باڑہ چوک ورسک روڈ متھرہ پشاور میں سیمینار منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں مقامی زمینداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ زراعت توسیع پشاور کے افسران نے زمینداروں کو بریفنگ دی ،سیمینارمیں سبجیکٹ میٹر سپشلسٹ ضلع پشاور وقار امان اور سید اعزاز علی شاہ اور پراجیکٹ ڈائرکٹر برائے گنا ڈاکٹر زاہد حنیف نے کسانوں کو گنے کی پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہی دی اس موقع پرڈائریکٹر ایگریکلچر پشاور شمس الرحمن خٹک اورسبجیکٹ میٹر سپشلسٹ وقار امان نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار حکومت کی طرف سے منظور شدہ اقسام کا انتخاب کریں اور کسان دوست پالیسیوں کا فائدہ اٹھائیں، انہوں نے باغات اور تیل دار اجناس، کینولا کی کاشت کے حوالے سے بھی کاشتکاروں کو آگاہ کیا انہوں نے کاشتکاروں کو گنے کی جدید پیداوار ٹیکنالوجی کے بارے میں آگاہ کیا میگا فارمر گدرینگ میں کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی پروگرام میں زمینداروں کے نمائندے نے بھی اظہار خیال کیا، زمینداروں نے محکمہ کے اس کاوش کو سراہا اور جدید پیداواری ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پیداوار میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمرشل بینکوں سے آئے ہوئے نمائندوں نے بھی زمینداروں کو بینک کے طرف سے بلا سود قرضہ سکیموں، ٹریکٹر اور دوسری مشینری کے خریداری پر مفصل بریفنگ بھی دی۔