وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن سیف انجم کا زیر تعمیر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ

ہفتہ 18 مارچ 2023 01:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2023ء) وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن (سی اے اے ) سیف انجم نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کے ہمراہ زیر تعمیر نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور ہدایت کی کہ قومی اہمیت کے اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گوادر ایئرپورٹ کے دورے کے موقع پر برفنگ کے دوران کیا- سیکرٹری ایوی ایشن سیف انجم کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تیمور اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن انجینئر نادر شفیع ڈار اور سی اے اے کے ٹیکنیکل ڈائریکٹوریٹ کے دیگر اہم ڈائریکٹرز نے زیر تعمیر نیو گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا دورہ کیا تاکہ مکمل ہونے والے کام کا جائزہ لیا جا سکے۔

(جاری ہے)

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جمعہ کو آفیشل فیس بک پیج پر جاری بیان کے مطابق اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر فیض اللہ خٹک اور ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر غلام مجتبیٰ نے وفود کو منصوبے کے مختلف پہلوؤں، حاصل کئے گئے سنگ میل اور منصوبہ بندی کے اہداف کے بارے میں بریفنگ دی۔ وفد نے بریفنگ کے بعد سائٹ کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔ وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن نے مشکل حالات کے باوجود پاکستان اور چین دونوں کی پراجیکٹ ٹیموں بشمول چائنیز کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹس اور انجینئرز کی سخت اور انتہائی سائٹ کے حالات کے باوجود محنت اور لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ قومی اہمیت کے اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے چیزوں کو درست سمت پر رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :