پولیس کی موثر پولیسنگ ، عدالتوں نے قتل کے مقدمات میں مجرمان کو سزائیں سنا دیں

ہفتہ 18 مارچ 2023 18:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2023ء) راولپنڈی پولیس کی موثرپولیسنگ ، معزز عدالتوں نے قتل کے الگ الگ مقدمات میں نامزد مجرمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور08لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں سنادیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج محمدعرفان اکرم ASJ نے قتل کے مقدمہ میں نامزد مجرم گل محمد عرف گلو کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 03لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی ،مجرم گل محمد عرف گلونے فائرنگ کرکے عامر شہزاد کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں مارچ 2022تھانہ نصیر آباد میں درج کیاگیا تھا،جبکہ معزز عدالت کے جج راجہ فیصل رشید ASJنے قتل کے مقدمہ میں نامز د مجرم محمد شیراز کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی ،مجرم شیرازنے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ عائشہ کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں جولائی 2022تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج کیاگیاتھا، مجرمان کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمات کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں ،سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیر ہ اظفر، انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کو سزا ئیں ملنا قانون اورانصاف کی فتح ہے۔

متعلقہ عنوان :