Live Updates

} حمزہ شہباز کی وطن واپسی تازہ ہوا کاجھونکا ہے :ذوالفقارراٹھور

ں*وزیراعظم میاں شہبازشریف ریاست کی رٹ پر ہرگز کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے

اتوار 19 مارچ 2023 21:20

|لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2023ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے نائب صدر میاں ذوالفقار حسین راٹھور نے کہا ہے کہ کوئی جتھہ ریاست میں ریاست نہیں بناسکتا ،وزیراعظم میاں شہبازشریف ریاست کی رٹ پر ہرگز کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔قانون اپناراستہ خودبنائے گا،جوقانون شکنی کریں گے وہ زندان کیلئے تیار رہیں۔ پنجاب کے سابقہ وزیراعلیٰ میاں حمزہ شہباز کی وطن واپسی تازہ ہوا کاجھونکا ہے۔

ہمارے قائدکی آمد سے کارکنان میں خوشی کی لہردوڑ گئی اوران کاجوش وجذبہ دیدنی ہے ۔میاں حمزہ شہباز کی قیادت میں کارکنان وطن دشمن عناصر کا ایوانوں اورمیدانوں میںمحاسبہ کرتے رہیں گے۔وہ تاج باغ میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔ میاں ذوالفقار حسین راٹھور نے مزید کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی اورفلاحی ریاست ہے، عوام اپنے ملک عزیز میں آرایس ایس کاطرزسیاست ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

فرض کی بجاآوری کے دوران سکیورٹی فورسز کیخلاف پٹرول بم کااستعمال کہاںکی سیاست اور شرافت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے جو انصاف کی تشریح کی ہے وہ اسے اپنے پاس رکھیں ۔ عمران خان کے ساتھ امتیازی سلوک ایک بڑاسوالیہ نشان ہے، ملک میںقانون اورآئین کی حکمرانی کاخواب شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے قومی مجرم کوانصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات