کولمبیا کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چاروں افسران ہلاک

منگل 21 مارچ 2023 15:54

کولمبیا کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چاروں افسران ہلاک
بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2023ء) کولمبیا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیاجس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار چاروں فوجی افسران ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرنے سے قبل ہیلی کاپٹر مکمل طور پر بیقابو ہوگیا تھا، اس نے گول گول چکر کاٹے اور زمین پر آگرا۔مرنے والے افسران اس علاقے میں سپلائی آپریشن کیلئے نکلے تھے، ہیلی کاپٹر گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے تصدیق کی کہ ایک خاتون افسر سمیت چاروں افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :