Live Updates

قیدیوں کی ڈیل کے حوالے سے بات چیت ، نیتن یاہو کا وفد کو دوحہ بھیجنے کا فیصلہ

یہ مذاکرات اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کے بغیر ہوں گے،اسرائیلی حکومت کا بیان

منگل 13 مئی 2025 12:31

قیدیوں کی ڈیل کے حوالے سے بات چیت ، نیتن یاہو کا وفد کو دوحہ بھیجنے کا ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل ایک وفد دوحہ روانہ کرے گا تا کہ مشرقِ وسطی کے لیے امریکی ایلچی اسٹیو وِٹکوف کی جانب سے پیش کی گئی اس تجویز پر بات چیت کی جا سکے جس کا مقصد غزہ میں قید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدے تک پہنچنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ نیتن یاہو کی وِٹکوف اور اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حکومت کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ مذاکرات اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کے بغیر ہوں گے۔نیتن یاہو کے دفتر نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ٹیلی فون پر بات کی ہے اور غزہ میں حماس کے قبضے میں موجود دہری شہریت رکھنے والے اسرائیلی-امریکی قیدی "عیدان الیگزینڈر" کی رہائی میں مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرمپ نے اسرائیل سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا اور نیتن یاہو کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات