سعودی عرب ، امارات اور قطر کا دورہ تاریخی حیثت کا حامل ہے ، ٹرمپ

منگل 13 مئی 2025 12:41

سعودی عرب ، امارات اور قطر کا دورہ تاریخی حیثت کا حامل ہے ، ٹرمپ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشرق وسطی کے آئندہ دورے کو ایکتاریخی دورہ" قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں انھوں نے اس دورے کی اہمیت پر زور دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی صدر کا طیارہ سعودی دار الحکومت ریاض میں اترے گا۔

(جاری ہے)

یہ ٹرمپ کا نئی صدارتی مدت کے اعلان کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ یہ دورہ اس بات کا اشارہ ہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک اب عالمی سطح پر ایک اہم جغرافیائی و سیاسی مقام کے حامل ہیں۔ نہ صرف وہ علاقائی استحکام کے لیے ایک مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، بلکہ اپنی مضبوط معیشت اور اصلاحاتی رجحانات کی بنا پر بھی توجہ کا مرکز ہیں۔