رمضان المبارک کے دوران مردو خواتین زائرین کے روضہ اطہر پر حاضری کے شیڈول کا اعلان

روضہ رسول ﷺ میں حاضری اور وہاں پر نوافل کے اوقات کو نسک ایپلی کیشن کے ذریعے منظم کرنے کا کام بھی جاری

بدھ 22 مارچ 2023 16:20

رمضان المبارک کے دوران مردو خواتین زائرین کے روضہ اطہر پر حاضری کے ..
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2023ء) مسجد نبوی کے انتظامی امور کی ذمہ دارجنرل پریذیڈنسی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کی مناسبت سے تیاریاں تیز کردی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایجنسی نے مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کے لیے تیار کردہ آپریشنل پلان پر عمل درآمد شروع کیا ہے اور تمام خدمات کو اعلی معیار کے مطابق فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔

پریذیڈنسی ایجنسی رمضان کے مہینے کے لیے اپنے منصوبے کے مطابق مسجد نبوی کو 24 گھنٹے زائرین اور نمازیوں کی آمدورفت کے لیے تمام خدمات کے ساتھ تیار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مسجد نبوی کی چھت کو بھی نمازیوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

روضہ رسول ﷺ میں حاضری اور وہاں پر نوافل کے اوقات کو "نسک" ایپلی کیشن کے ذریعے منظم کرنے کا کام جاری ہے۔

روضہ رسول پر مرد وخواتین کی حاضری گیٹ 37 کے بالمقابل جنوبی صحن سے ہوگی۔ تاہم زائرین کے لیے نسکپلیٹ فارم پر رجسٹریشن لازمی ہے۔ روضہ شریف پر یکم رمضان سے 19 رمضان المبارک تک نمازیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ مردوں کو رات اڑھائی بجے سے نماز فجر تک اور خواتین کو نماز فجر سے دن گیارہ بجے تک جانیکی اجازت ہوگی۔ دن ساڑھے گیارہ سے رات کو نماز عشا تک مردوں کو روضہ شریف میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی جب کہ اس کے بعد رات دو بجے تک خواتین جا سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :