بنگلادیش، الیکشن کمیشن سے شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کی رجسٹریشن معطل

منگل 13 مئی 2025 14:44

بنگلادیش، الیکشن کمیشن سے شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کی رجسٹریشن ..
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)بنگلادیش کی عبوری حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ پر پابندی عائد ہونے کے بعد بنگلادیش کے الیکشن کمیشن نے پارٹی کی رجسٹریشن کو بھی معطل کردیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے سیکریٹری اختر احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے عوامی لیگ اور اس سے منسلک تنظیموں کی تمام سرگرمیوں پر پابندی کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی کی رجسٹریشن کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔