برسبین میں چالیس سال سے زیادہ عمر کے پاکستانی مردوں کیلئے دوڑ، کرکٹ اور والی بال کے شاندار میچز کا انعقاد

ایونٹ نے نا صرف کھیلوں کے شوقین افراد کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا بلکہ نوجوانوں کے لیے بھی ایک مثال قائم کی کہ دوستی اور صحت مند مقابلہ زندگی کا لازمی حصہ ہونا چاہیئے

khalid rehman bhatti خالدالرحمن بھٹی منگل 13 مئی 2025 14:34

برسبین میں چالیس سال سے زیادہ عمر کے پاکستانی مردوں کیلئے دوڑ، کرکٹ ..
برسبین ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) آسٹریلیا کے شہر برسبین میں حال ہی میں چالیس سال سے زیادہ عمر کے پاکستانی مردوں کے لئے دوڑ، کرکٹ اور والی بال کے شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس نے مقامی کھیلوں کی دنیا میں زبردست جوش و خروش پیدا کیا، یہ ایونٹ شہر کے متعدد حلقوں اور کھیلوں کے شوقین افراد کے لیے ایک منفرد اور زندگی بھر کی یادیں بنانے کا موقع تھا۔

تفصیلات کے مطابق دوڑ کا آغاز صبح سویرے ہوا، جہاں بڑی تعداد میں کھلاڑی اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ موجود تھے۔ اس دوڑ میں مختلف کیٹیگریز کے شرکاء نے اپنی فٹنس کے جوہر دکھائے۔ بتایا گیا ہے کہ دوڑ کے بعد کرکٹ کے میچز کا آغاز ہوا، جہاں مختلف ٹیموں نے اپنے مہارتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار پرفارمنس پیش کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں اپنی بہترین قابلیت کا اظہار کیا، جس نے میدان میں دلچسپ صورتحال پیدا کی، ان میچز میں زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے اور ہر ٹیم نے جیتنے کی پوری کوشش کی، اسی طرح والی بال کے میچز نے بھی شائقین کی توجہ خوب حاصل کی، کھلاڑیوں نے شاندار ٹیکنیک اور ہم آہنگی کے ساتھ کھیلتے ہوئے میچ کی شدت کو بڑھایا، رانا شاہد کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

بڑی تعداد میں موجود شائقین نے اس ایونٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے نا صرف کھیلوں کے شوقین افراد کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا بلکہ نوجوانوں کے لئے بھی ایک مثال قائم کی کہ دوستی اور صحت مند مقابلہ زندگی کا لازمی حصہ ہونا چاہیئے، کھیلوں کے بعد شائقین اور کھلاڑیوں کی پاکستانی مزیدار ڈشیز کے ساتھ پُر تکلف دعوت بھی گی گئی۔ برسبین کے اس شاندار ایونٹ نے امید پیدا کی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز منعقد کیے جائیں گے، تاکہ شہر کے لوگوں کی صحت اور تفریح کو فروغ دیا جا سکے، شائقین نے عثمان حسن خان ، نوید ناصر ، منصور مرزا اور دیگر منتظمین کا دل سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :