شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کر سکتے ہیں، امریکہ

منگل 13 مئی 2025 15:28

شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کر سکتے ہیں، امریکہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام پر عائد امریکی پابندیوں میں نرمی کر سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق شام نے امریکی پابندیوں کے ہٹائے جانے کے لیے امریکی شرائط پر عملدرآمد کے لیے کوشش شروع کر دی ہے کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں شام عالمی مالیاتی نظام سے منقطع ہے۔ نیز 14 سالہ خانہ جنگی کے بعد امریکی پابندیوں میں شام کے لیے معاشی بحالی انتہائی مشکل ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایک نئی شروعات دینے کے لیے ہم انہیں پابدنیوں سے نکال سکتے ہیں۔اس امر کا اظہار صدر ٹرمپ نے اس وقت کیا جب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوآن نے شام پر عائد پابندیوں کے بارے میں پوچھا۔ٹرمپ نے کہا کہ بہت لوگوں نے اس بارے میں پوچھا ہے۔ کیونکہ جس طریقے سے انہیں منظوری دی گئی ہے اس سے زیادہ شروعات نہیں ہوتی ہیں۔ لہذا ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ہم ان کی مدد کر رہے ہیں۔'

متعلقہ عنوان :