وائٹ ہائوس کی طرف سے قطری طیارے کی پیشکش کی تصدیق

ٹرمپ کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد یہ طیارہ صدارتی لائبریری کو عطیہ کردیا جائے گا،ذرائع

منگل 13 مئی 2025 15:28

وائٹ ہائوس کی طرف سے قطری طیارے کی پیشکش کی تصدیق
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ قطر کی جانب سے محکمہ دفاع کو طیارے کی پیشکش پر قانون کے مطابق عمل کرے گی۔ اس امر پر پریشان نہیں ہیں کہ قطر اس کے بدلے میں کیا مانگے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیویٹ نے اس امر کا اظہار انٹرویو میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ قطر نے احسن انداز سے محکمہ دفاع کو طیارہ دینے کی پیشکش کی ہے۔

اس سلسلے میں قانونی تفصیلات پر کام کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکومتوں کو تحائف قانون کے مطابق دیے جاتے ہیں۔ ہم انتہائی شفافیت کے لیے عہد کرتے ہیں اور ہم اسے جاری رکھیں گے۔اس معاملے سے متعلقہ ذرائع نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ 'بوئنگ 747-8' طیارے کو بطور تحفہ قبول کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جو ایئرفورس ون کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد یہ طیارہ صدارتی لائبریری کو عطیہ کر دیا جائے گا۔ 'بوئنگ 747-8' کی قیمت 400 ملین ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :