گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے چیئر مین پی پی ایس سی کی ملاقات، لیفٹیننٹ جنرل(ر)ملک ظفر اقبال نےسالانہ رپورٹ پیش کی

بدھ 22 مارچ 2023 23:13

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے چیئر مین پی پی ایس سی کی ملاقات، لیفٹیننٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے بدھ کو یہاں گورنر ہائوس لاہور میں چیئر مین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر)ملک ظفر اقبال نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے گورنر پنجاب کو سالانہ رپورٹ 2022 پیش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنا کر ہی ہم اداروں کو مستحکم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل گڈ گورننس میں ہے اور ہمیں اقربا پروری اور سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی کر کے ملک میں میرٹ کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن ایک مستند ادارہ ہے جو نوجوان کو شفاف طریقے سے میرٹ پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحیح جگہ موزوں امیدوار کا انتخاب کرنا اور میرٹ کو یقینی بنانا ادارے کی ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی کارکردگی اور بہتری کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں۔اس موقع پر چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر)ملک ظفر اقبال نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں گورنر پنجاب کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کہا کہ طلبا کی کیئریر کونسلنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :