
چیئرمین سینیٹ کی یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں قوم کو مبارکباد
گر کسی نے ہماری خود مختاری اور علاقائی سلامتی کو چیلنج کرنے کی ہمت کی تو ہم بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، صادق سنجرانی
بدھ 22 مارچ 2023 23:19

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہے۔ پاکستان امن پسند اور محبت کرنے والا ملک ہے اور اگر کسی نے ہماری خود مختاری اور علاقائی سلامتی کو چیلنج کرنے کی ہمت کی تو ہم بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
افواج پاکستان نے نہ صرف ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے بلکہ عالمی سطح پر دہشت گردی اور امن دشمنوں کے خلاف کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ افواج پاکستان کا شمار دنیا کی بہترین پیشہ وارانہ اور نڈر افواج میں ہوتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے افکار اور رہنما اصولوں اتحاد، ایمان اور تنظیم پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کے تمام مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو سیاسی وابستگیوں سے بالا ترہو کر اقدامات اٹھانا ہونگے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں اور مسائل سے سبق سیکھتے ہوئے ملک کے روشن مستقبل کے لئے موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی انتھک جدوجہد، جانی و مالی قربانیوں سے معرضِ وجود میں آیا۔ اس کی بقائ ، سلامتی، یکجہتی، ترقی وخوشحالی کیلئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے تاکہ لاکھوں جانی قربانیوں سے حاصل ہونے والا ملک ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہو سکے۔اس دن کا سب سے بڑا درس یہ ہے کہ ہم مل کر تمام حالات کا مقابلہ کر سکتے ہیں اگر متحد ہو کر ایک جدوجہد کے بعد ایک عظیم ریاست بنا سکتے ہیں تو ہم متحد ہوکر اس ریاست کی تقدیر بھی بدل سکتے ہیں اور آج کے دور میں اس کی اشد ضرورت بھی ہے کہ ہم متحد ہو کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کر سکیں۔انہوںنے کہاکہ آیئے ہم سب پختہ عہد کریں کہ وطن عزیز کی مضبوطی اور سربلندی کے لیے ہم ایک زندہ اور پر عزم قوم کے طو رپر دنیا بھر میں اپنا لوہا منوائیں اورمفکر پاکستان علامہ محمد اقبال او ر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے اپنے مستقبل کا تعین کریں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔مزید قومی خبریں
-
نوازشریف سینٹر آف ایکسیلینس میں ایکٹیویٹی بیسڈ لرننگ بچوں کی ذہنی پختگی کا باعث بنے گی، وزیرتعلیم پنجاب
-
پاک فوج کے شاہینوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا جنگی غرور خاک میں ملا دیا ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو آسان قرض کی سہولت مہیا کی جائے گی ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی چیف ڈویلپمنٹ آفیسر سے ملاقات میں گفتگو
-
ووٹرمیں صنفی فرق کو کم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
-
پاکستان ذمہ دار اورامن کاداعی، مسلح افواج نے قوم کاسرفخرسے بلندکردیا، مسئلہ کشمیرایک بارپھرعالمی ایجنڈے پرنمودارہواہے،وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری
-
نورمقدم قتل کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں میں وکیل نے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی
-
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس کیس میں ایف بی آر کے وکیل نے دلائل مکمل کرلئے
-
یک جہتی کا مثالی مظاہرہ کرنے پر پاک فوج، فضائیہ اور تمام سیاسی جماعتوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ، عبدالقادرپٹیل
-
بجٹ میں ہیلتھ پیکیج لیکر آرہے ہیں ، وزیر قومی صحت
-
سی بی ڈی نے بارش کا پانی محفوظ کرنے کا نظام متعارف کرا دیا
-
گورنر خیبر پختونخوا نے ہری پور سے تعلق رکھنے والے میٹرکس پاکستان کے بانی حسن نثار کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور سووینئر سے نوازا
-
علیمہ خانم، عمرایوب، فواد چوہدری و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.