wضمنی انتخابات ‘ تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار

بدھ 22 مارچ 2023 23:15

…پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2023ء) خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر 30 اپریل 2023 کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے لئے ریٹرننگ افسران کی جانب سے جانچ پڑتال کے دوران تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ان حلقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی منظوری ہونے کے خلاف اپیلیں 27 مارچ تک ایپلیٹ ٹرائیبونل کے پاس جمع کرائے جاسکیں گی۔ ایپلیٹ ٹرائیبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلہ 3 اپریل تک کیا جائیگا۔ 4 اپریل کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔ 5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ 6 اپریل 2023 کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انہیں انتخابی نشانات الاٹ کئے جائینگے۔ جبکہ پولنگ 30 اپریل 2023 کو ہوگی