
محمد یوسف کی اچانک دستبرداری پرسوال اٹھنے لگے
عبوری ہیڈ کوچ کے بجائے بیٹنگ کوچ بننے والے سابق کپتان شارجہ نہیں گئے
جمعرات 23 مارچ 2023 14:22

(جاری ہے)
پاکستانی اسکواڈ کی یواے ای روانگی سے قبل اچانک یہ اطلاع سامنے آئی کہ محمد یوسف نجی مسائل کی وجہ سے دستبردار ہوگئے ہیں، عبدالرحمان ہی بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
یاد رہے کہ ثقلین مشتاق کی رخصتی کے بعد عبوری تقرریوں سے کام چلایا جارہا ہے،بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا خلا پر کرنے کیلیے عمرگل کو لایا گیا ہے، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید کے ساتھ بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو برقرار رکھا گیا تھا مگر انھوں نے ٹور پر نہ جانے کا فیصلہ کیا۔عام طور پر معاون اسٹاف کا تقرر پہلے کرکے اسکواڈ کی تشکیل میں کپتان اور کوچ سے بھی مشاورت کی جاتی ہے، اس بار کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے کے اگلے روز کوچز کی فہرست جاری ہوئی۔میڈیا کانفرنس میں اس حوالے سے سوال پر ہیڈ کوچ عبدالرحمان نے کہا کہ ہم نے تو عبوری طور پر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں،اگر مستقل ہوتے تو شاید یہ سوال پوچھنا زیادہ مناسب ہوتا۔یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24مارچ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا میچ 26اور 27مارچ کو شارجہ میں ہی شیڈول ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
مائیک ہیسن قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ مقرر
-
پی ایس ایل پھر وہاں سے شروع ہو رہی جہاں سے رکی تھی‘ محسن نقوی
-
پاک بھارت جنگ بندی کے بعد آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
-
بی پی ایل بدعنوانی کا گڑھ بن گئی، اسپاٹ فکسنگ کے 140 مبینہ واقعات رپورٹ
-
پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز سے متعلق اتفاق ہوگیا
-
شان ٹینٹ کو بنگلادیش ٹیم کے بولنگ کوچ مقررکردیا گیا
-
ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ‘ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاک بھارت کشیدگی‘ آسٹریلوی کرکٹرزآئی پی ایل کیلئے واپس بھارت جائینگے یا نہیں
-
ڈیوڈ وارنر کی پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کی تصدیق
-
ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ کے پیچھے انکی فیملی ہے : روی شاستری کا انکشاف
-
محسن نقوی کا پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کی تاریخوں کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.