‏ملک کا آئین اور قانون ایک شیطان کی مرضی پر نہیں چل سکتا ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ

جمعرات 23 مارچ 2023 15:31

‏ملک کا آئین اور قانون ایک شیطان کی مرضی پر نہیں چل سکتا ، وفاقی وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2023ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏ملک کا آئین اور قانون ایک شیطان کی مرضی پر نہیں چل سکتا ، وہ جب چاہے آئین توڑ ے،جب چاہے اسمبلی توڑ ے اوروہ جب چاہے پولیس والوں کے سر توڑ ے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کا آئین و قانون ایسا نہیں چل سکتا ، جب چاہے وہ الیکشن کمیشن پہ حملہ کرے،عدالت پہ دھاوا بول دے،وہ جب چاہے الیکشن ہو ں،وہ جو چاہے فیصلہ ہو جو چاہئیے فیصلہ آیا۔