23 مارچ ہمیں اس مقصد کی یاد دلاتا ہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا، آفریدی

جمعرات 23 مارچ 2023 16:50

23 مارچ ہمیں اس مقصد کی یاد دلاتا ہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے پاکستان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2023ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یومِ پاکستان کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ ہمیں اس مقصد کی یاد دلاتا ہے جس کے لیے ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آگے کا راستہ مشکل ہو سکتا ہے، تاہم ہم مل کر کامیاب ہونے کی طاقت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئیے اس مقصد کو مشن سمجھیں اور چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے ایک قوم کے طور پر کام کریں۔

متعلقہ عنوان :