عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ مزید نیچے گر گئ

جمعہ 24 مارچ 2023 17:08

عالمی مارکیٹ میں خام  تیل کے نرخ   مزید نیچے گر گئ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2023ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ نیچے گر گئے جس کی وجہ امریکی وزیر توانائی کے بیان کے بعد تیل کی اوور سپلائی بڑھنے کے خدشات ہیں ۔

(جاری ہے)

نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں برینٹ کروڈ کی قیمت34 سینٹ یا 0.45 فیصد گر کر 75.57 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 32 سینٹ یا 0.46 فیصد کم ہو کر 69.64 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔دونوں بینچ مارکس، کے نرخ جو جمعرات کو تقریباً 1فیصد تک گر گئے تھے ، اب 3 سے4 فیصد کی گراوٹ کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :