Live Updates

رمضان المبارک اللہ تعالی کو منانے،گناہوں سے توبہ کرنے اور قرب الہی کو حاصل کرنے کا مہینہ ہے‘مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

پوری پاکستانی قوم اللہ تعالی کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگے توبہ واستغفار او ر رجوع الی اللہ کرے،پاکستان میں قیام امن کیلئے اتحاد و وحدت،قومی یکجہتی،پیغام پاکستان اوراتحاد بین المسلمین کے فروغ کی اشد ضرورت ہے‘ خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور کا کا خطاب

جمعہ 24 مارچ 2023 19:30

رمضان المبارک اللہ تعالی کو منانے،گناہوں سے توبہ کرنے اور قرب الہی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2023ء) عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں رمضان المبارک کے پہلے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے چیئرمین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالی کو منانے،گناہوں سے توبہ کرنے اور قرب الہی کو حاصل کرنے کا مہینہ ہے،ہمارے پیارے نبی امام الانبیا حضرت محمد مصطفیؓ کا فرمان ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت ہے،درمیانی عشرہ مغفرت ہے اور آخری عشرہ آگ سے نجات کا ذریعہ ہے،رمضان المبارک وہ مبارک مہینہ ہے جو نزول قرآن کا مہینہ ہے،قرآن کریم کی تلاوت کثرت سے کی جائے،رمضان المبارک اللہ تعالی کی رحمتیں لوٹنے کا مہینہ ہے اور اللہ تعالی کو منانے کا مہینہ ہے،رمضان المبارک میں اللہ تعالی ہر عبادت کا ثواب بڑھا دیتے ہیں،اس مہینہ میں ہر نفلی عبادت کا ثواب فرض کے برابر اور فرض عبادت کا ثواب ستر گنا زیادہ ہوتا ہے،پریشانی اور تکلیفوں پر صبر کیا جائے،ہمیں چاہیے کہ اس مہینہ میں اللہ تعالی کی راہ میں خوب خرچ کریں،صدقہ خیرات بکثرت کیا جائے،یہ ہمدردی و تعاون کا مہینہ ہے،گھروالوں،رشتہ داروں،غریبوں،یتیموں،مسکینوں پر فراخی کی جائے،مخیر حضرات مخلوق خدا کی دل کھول کر امداد کریں،اللہ تعالی سخاوت کرنے والوں کو بے حد پسند کرتا ہے،مولانا سید محمدعبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اللہ تعالی کی وہ نعمت عظمی ہے جو ہمیں رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں ملی ہے،پاکستان میں قیام امن کیلئے اتحاد و وحدت،قومی یکجہتی،پیغام پاکستان اوراتحاد بین المسلمین کے فروغ کی اشد ضرورت ہے،افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے تمام ادارے ملک و قوم کے لیے باعث فخر ہیں جن کی قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے،پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنا کر ملک کے دفاع کو مضبوط بنایا ہے،علما کرام اور قوم کا مکمل تعاون افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہے،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن اتحاد،قومی یکجہتی،بھائی چارہ،اخوت،محبت اور رواداری کی اشد ضرورت ہے،علما کرام و مشائخ عظام منبرو محراب کے ذریعے اتحاد بین المسلمین،پیغام پاکستان کا فروغ،وحدت و اتحاد اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنائیں، آخرمیں پاکستان کی سلامتی،ترقی و خوشحالی،استحکام پاکستان،عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات