صدرپولیس ڈیرہ مراد جمالی نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب روپوش ملزم کو گرفتارکرلیا

جمعہ 24 مارچ 2023 21:03

صدرپولیس ڈیرہ مراد جمالی نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب روپوش ملزم کو گرفتارکرلیا
تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2023ء) صدر پولیس ڈیرہ مراد جمالی کی اہم کارروائی قتل کے مقدمہ میں مطلوب روپوش ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج منیر احمد شیخ اور ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی کی خصوصی ہدایات و ٹاسک پر علاقے میں جرائم پیشہ عناصر اشتہاری، روپوش اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا عمل جاری، جاری احکامات کی روشنی میں تشکیل کردہ پولیس ٹیم میں شامل ایس ڈی پی او سرکل پولیس ڈیرہ مراد جمالی گلاب خان شیخ اور ایس ایچ او صدر انسپکٹر شمن سولنگی کی نگرانی میں دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 48/022 بجرم 302 میں روپوش ملزم نبی شاہ کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :